بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
واقعہ وندر ناکہ کھارڑی کے قریب بریدہ کیمپ کے مقام پر پیش آیا جہاں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مزدہ ٹرک اور ہائی روف سوزوکی وین کے مابین تصادم ہوا۔
تصادم کے نتیجے میں ہائی روف میں سوار 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ہائی روف حب سے پنجگور جبکہ مزدہ ٹرک بیلہ سے حب کی جانب آرہا تھا۔