برطانیہ میں طبی کارکنان پرملیریاکی دواﺅں کی تجربات کا آغاز

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

برطانیہ میں یہ جاننے کے لیے تجربات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ ملیریا کے خلاف کام کرنے والی دو دوائیں کووڈ 19 کے لیے کارآماد ثابت ہوتی ہیں یا نہیں۔

کلوروکوئن، ہائیڈروکسی کلوروکوئن یا پلیسبو یورپ، افریقہ، ایشیا اور جنوبی امریکہ کے 40000 طبی کارکنوں کو دیا جائے گا۔

برائٹن اور آکسفورڈ میں ہونے والے یہ تجربات میں شامل تمام لوگ وہ ہوں گے جو برطانیہ میں براہ راست کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں تاہم ان میں کووڈ 19 کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اس تجربے میں یہ پرکھا جائے گا کہ آیا یہ دوا طبی کارکنوں کو وائرس منتقل ہونے سے بچاتی ہے یا نہیں۔

اس عالمی تجربے کے لیے اولین شرکاءجمعرات کو شامل ہوں گے۔

ہائیڈروکسی کلوروکوئن جسم میں مدافعتی عمل کو قاعدے میں لاتی ہے اور اس دوا کی جانب توجہ اس وقت گئی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شاید یہ اس وائرس کے خلاف موثر ثابت ہو۔

رواں ہفتے انھوں نے کہا تھا کہ وہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو کورونا وائرس کے مریضوں تک لے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment