حب ومسلم باغ میں ٹریفک حادثات، 3 افراد ہلاک 33 زخمی، 6 کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی بس کو حادثہ پیش آنے پر ایک شخص ، 31 زخمی ہوگئے جبکہ 6 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

زائرین لاہور سے درگاہ شاہ نورانی آئے تھے اور درگاہ کی زیارت کے بعد واپس لاہور جارہے تھے کہ نورانی روڈ پر غلام حسین اسٹاپ کے قریب مسافر بردار بس تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 31 افرادجن میں مرد ،خواتین اور بچے شامل ہیں زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسلم باغ میں مزدا اور ٹو ڈی کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2خواتین ہلاک جبکہ2 افراد کے زخمی ہوگئے۔

حادثہ مسلم باغ کیمپ کراس کے قریب پیش آیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق سندھ سے بتایا جارہاہے۔

Share This Article
Leave a Comment