بی ایس او کا 23 واں کونسل سیشن، جیئند بلوچ چیئرمین ، حسیب بلوچ سیکریٹری جنرل منتخب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 23 واں قومی کونسل سیشن بنام مادر وطن کا دفاع 2 سے 3 مارچ کو شال میں منعقد ہوا۔ جس کے بعد 4 مارچ کو کوئٹہ پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔

نو منتخب کابینہ کے مرکزی چیئرمین جیئند بلوچ جبکہ سینئر وائس چیئرمین شیرباز بلوچ، جونیئر وائس چیئرمین نصیربلوچ، سیکرٹری جنرل حسیب بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری آصف بلوچ، جونیئر جوائنٹ سیکرٹری سدیر بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات سہیل بلوچ سمیت سینٹرل کمیٹی کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

جبکہ وحید انجم، عثمان بلوچ، رُخسار بلوچ، سراج بلوچ، ظہور بلوچ، ندیم بلوچ، فرید بلوچ، اور بلال بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے ارکان منتخب ہوئے۔

تقریب حلف برداری کی صدارت نومنتخب چیئرمین جیئند بلوچ نے کی جبکہ تقریب کے مہمانان خصوصی میں سابقہ چیئرمین چنگیز بلوچ، ڈاکٹر امداد بلوچ، ظریف رند، پی ٹی ایم کے نور باچا، این ڈی پی کے ڈاکٹر شاہ زیب بلوچ، ماما قدیر بلوچ، پروفیسر آغا زاہد بلوچ، ڈاکٹر دین محمد بلوچ اور دیگر شامل تھے۔

چیئرمین جیئند بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچ پر اس وقت سخت ترین حالات گزر رہے ہیں، ایسے میں بلوچ قومی اتحاد ہی ان حالات کا مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرسکتا ہے، اسلئے تمام طلباءتنظیموں سے قومی نظریے کی بناءپر متحد ہونے کی اپیل اور گزارش کرتے ہیں کہ آپس میں ایک دوسرے کی مخالفت سے قوم کا ہی نقصان ہوگا۔ آئیں عہد کریں کہ ملکر ایک دوسرے کا بازو و طاقت بنیں اور قوم کے دشمنوں کو ضرب لگائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں پر یہ تلخ حالات نہ گزریں۔

Share This Article
Leave a Comment