بلوچستان کے ضلع قلات کے منگچر کے علاقے کلی نگور گواریزئی میں دو گروہوں کی درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلی نگور گواریزئی میں محمد حسنی قبیلے کی ایک ہی طائفہ کی دو گروہوں کی درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجسکے نتیجے میں محمد جان ولد حاجی غلام محمد قوم محمد حسنی ہلاک ہوگئے ۔
قتل کی وجہ آپس میں دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
اس سے پہلے بھی دونوں گروہوں کی درمیان متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے منگچر انتظامیہ تفتیش کررہی ہے۔