نوجوان لکھاریوں کیلئے کوئٹہ میں یوتھ اکیڈمی کا ورکشاپ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

یوتھ اکیڈمی بلوچستان کے پلیٹ فارم سے آج بروز جمعہ یکم مارچ کو بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کوئٹہ میں نوری نصیرخان کلچرل کمپلیکس اسپنی روڈ پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلوچستان کوئٹہ سے کافی مرد و خواتین نوجوانوں نے شرکت کی۔

بلوچی اکیڈمی کے چیئرمین سنگت رفیق نے نوجوانوں کو لکھنے کے مطابق ایک جامع لیکچر دیا اور انہیں اپنی قومی ضروریات پر لکھنے کی گزارش کی۔

جمیل فاکر اور رازق ابابکی نے مادری زبانوں براہوئی و بلوچی میں لکھنے کی اہمیت پر ایک مفصل انداز میں بات کی اور ترقی کے ذرائع اور سفر کو مادری زبانوں کی ترویج وترویج سے تشبیہہ دی جبکہ نجیب اللہ زہری نے بلوچستان میں لکھاریوں کو درپیش مسائل کی بابت آگہی فراہم کی اور ان مسائل کے حل کیلئے طریقہ کار کو زیر بحث لایا جبکہ امین مگسی نے نوجوان لکھاریوں کو کالم نگاری کے بنیادی ڈھانچہ و اسلوب کی بابت رہنمائی کی۔

اس موقع پر یوتھ اکیڈمی بلوچستان کے بانی ممبر چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا کہ ایسا یہ اپنی نوعیت کا ایسا پہلا پروگرام ہے جسے یوتھ اکیڈمی بلوچستان نے منعقد کیا ہے تاکہ نوجوانوں میں مطالعہ کا رجحان پیدا ہوسکے اور قومی تحریکی ضروریات اور مسائل کو ڈاکومینٹ کی شکل دی جاسکے۔

ٹرینرز اور کالم نگاروں نے نوجوانوں کو لکھنے کی بات رہنمائی کی جس میں محترم سنگت رفیق بلوچ چیئرمین بلوچی اکیڈمی، محترم محمداسحاق ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی، محترم جمیل فاکر، محترم عبدالقادر رند، محترم نجیب اللہ زہری، محترم رازق ابابکی ایڈیٹر تلار نیوز، محترم امین مگسی ایڈووکیٹ، محترم نزید بلوچ سابق چیئرمین بی ایس او، محترم نصیر آسکانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی اور نوجوانوں کی رہنمائی کی۔

پروگرام کے اختتام میں مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کئے گئے اور شرکاء ورکشاپ میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment