آج دنیا بھر میں  بلوچ ثقافت کا دن منا یا جارہا ہے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

آج دو مارچ کو بلوچستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے بلوچ اپنی بلوچ ثقافت کا دن منا رہے ہیں۔

جنوبی ایشیا کی گیارہ ہزار سال پرانے تہذیب (مہر گڑھ ) سے تعلق رکھنے والی بلوچ قوم اس دن اپنی ہزاروں سال پرانے تہذیب ،تاریخ ،شناخت ، خوبصورت ثقافت ،زبا ن اورپاکستان، ایران وافغانستان میں بٹی زمین (بلوچستان)کے حوالے سے مختلف قسم کے تقریبات کا انعقاد کرتی ہے اور دنیا سمیت اپنی آنے والی پیڑی کو اس حوالے سے جانکاری دیتی ہے ۔

پاکستان و ایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں جاری ریاستی بربریت ، نسل کشی وجبری گمشدگیوں کے باعث ہزاروںکی تعداد میں بلوچ اس وقت دنیا بھر میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔جو اس دن 2 مارچ کو بلوچ کلچر ڈے کے نام سے اپنی پہچان کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بلوچی ، براہوئی ، جدگالی ، لاسی ،کھیترانی و دہواری بلوچ قوم کی زبانیں ہیں۔

اس دن بلوچ قوم کی ہزاروں سال پرانی تاریخی آثار ، قلعوں، مقبروں، غاروں اور موجود قدیم باقیات کو دیکھنے اور مشاہدہ کرنے سمیت انہیں اپنے بھیتر سمیٹنے کا مظاہرہ کیا جاتاہے۔

اس وقت بلوچ قوم پاکستانی وایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے علاوہ ایران، افغانستان، عمان، خلیجی ریاستوں اور بعض یورپی ممالک میں بھی آباد ہے جہاں وہ اپنی تاریخ ثقافت اور اپنی پہچان کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

آج دو مارچ کو بلوچ قوم کے فرزندان اپنی بلوچی ثقافتی ملبوسات کوزیب تن کرکے موسیقی و دیگر ادبی تقریبات میں شامل ہوتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment