بنگلہ دیش: ریستوران میں آتشزدگی سے 44 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جمعرات کی رات ایک مہنگے علاقے میں واقع ایک سات منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم 44 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بنگلہ دیش کے وزیر صحت سمنتا لال سین نے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال اور اس سے ملحقہ برن اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد اے ایف پی کو بتایا کہ آتشزدگی سے اب تک 43 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بعد ازاں پولیس انسپکٹر بچو میا نے بتایا کہ ڈھاکہ کے مرکزی پولیس اسپتال میں ایک اور شخص کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

وزیر صحت سین نے بتایا کہ شہر کے مرکزی برن اسپتال میں کم از کم 40 زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان سب کی حالت نازک ہے۔

فائر ڈپیارٹمنٹ کے ایک عہدے دار محمد شہاب نے بتایا کہ آگ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے قریب ڈھاکہ کی بیلی روڈ کے ایک مشہور بریانی ریسٹورنٹ سے شروع ہوئی، اور تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی، جس سے کئی لوگ عمارت میں پھنس گئے۔

انہوں نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 75 افراد کو زندہ بچا لیا۔

فائر حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ آگ ریستوران میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے لگی۔

Share This Article
Leave a Comment