پانی میں ڈوبے گوادر شہر میں خوراک وشیلٹر کی قلت ، متاثرین کا میرین ڈرائیو روڈ پر دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر جو مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور موسلادھار بارش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔جہاں خوراک اور شیلٹر کی عدم دستیابی سے متاثرین نے میرین ڈرائیو روڈ پر دھرنادیدیا ہے ۔

طوفانی بارشوں کے بعد تین دن گزرنے کے باوجود نکاسی آب نہیں ہوسکی۔

تھانہ وارڈ کے مکینوں نے احتجاجاً میرین روڈ بلاک کردیا ہے۔

شہر بھر کے لوگ محصور ہیں، کھانے پینے کی اشیاءکی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں پانی داخل ہونے کے سبب کسی بھی وقت منہدم ہوسکتے ہیں۔

گوادر میں بارش سے متاثرہ علاقہ مکینوں نے میرین ڈرائیو روڑ بند کردیا۔

تھانہ وارڈ اور سول اسپتال وارڈ کے علاقہ مکین گزشتہ 2 گھنٹوں سے روڑ بند کر احتجاجاً دھرنے دیے بیٹھ گئے، اب تک ضلعی انتظامیہ، بلدیہ میونسپل کمیٹی گوادر کی جانب سے لوگوں کی امداد اور نکاسی آب کے لیے کوئی مشینری نہیں پہنچائی گئی اور نہ ہی ان سے مذکرات کے لیے کوئی پہنچا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment