بلوچستان کے علاقے حب میں ایک ٹریفک حادثے میں کونسلر ہلاک ہوگیا جبکہ ژوب سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
حب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھوانی کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے میونسپل کمیٹی اوتھل کا کونسلر ہلاک جبکہ ا س کا ساتھی زخمی ہو گیا۔
اس حوالے سے ایدھی ریسیکو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھوانی کے قریب بدھ کی شب تیز رفتار کار گاڑی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں 50سالہ غلام رسول ولد جمن نامی شخص موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 55سالہ حبیب اللہ ولد محمد حسن زخمی ہو گیا ۔
لاش او ر زخمی شخص کو ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی ہونے والے شخص کو مزید علاج کیلئے کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا ۔
دوسری جانب ژوب میں ایئرپورٹ کے قریب ماسم خان شیرانی شموزئی نا می شخص کی لاش ملی ہے جسے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ظاہر کیاجارہا ہے بجلی کے کھمبے سے گرا ہے یا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔