حکومت میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اختر مینگل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پارلیمنٹ ہاؤس میں بحیثیت رکن قومی اسمبلی اپنی رجسٹریشن کرانے کے بعد صحافیوں کیساتھ گفتگو میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم یہ بارہواں الیکشن لڑ رہے ہیں اور الیکشن میں ہی کچھ نہ کچھ نیا ہوتا ہے، لیکن یہ سب سے انوکھا الیکشن ہے جہاں محنت کسی اور نے کی اور پھل کوئی اور لے گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جو حکومت بنانے جا رہے ہیں کہ وہ بھی ہمارے دوست رہے ہیں اور جو اپوزیشن میں ہیں وہ بھی ہمارے دوست رہے ہیں۔ اس لیے ان دونوں کے ساتھ بیٹھنا ہمارے لیے مشکل ہے۔ اگر پارلیمنٹ میں کوئی تیسری جگہ ہوتی تو میں وہاں بیٹھنا پسند کرتا لیکن تیسرا کوئی آپشن نہیں ہے ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حکومت میں جائیں گے تو انھوں نے واضح کیا کہ حکومت میں جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Share This Article
Leave a Comment