پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں مسلح افراد کے حملے میں سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اعجاز خان شیر پاؤ ہلاک جب کہ ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر مردان نجیب الرحمٰن نے دعویٰ کیاکہ مردان کے علاقے پرانہ متہ میں شدت پسند وں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اہلکار وہاں پہنچے تھے جنہیں دیکھ کر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ڈی پی او کے دعوے کے مطابق فائرنگ سے ایس پی اعجاز ہلاک جب کہ ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔
ان کے بقول پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 مسلح افراد بھی مارے گئے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔