حماس اسرائیلی جنگ بندی معاہدہ 4 مارچ سے ہو سکتا ہے ، امریکی صدر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے تک حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہو جائے گی۔

امریکی صدر نے یہ بات پیر کے روز نیو یارک میں کہی ہے۔

ان سے پہلے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بھی تقریباً یہی بات کر چکے ہیں۔ مگر اپب امریکی صدر نے خود کہہ ڈالی ہے۔

امریکی صدر نے اس سلسلے میں جنگ بندی شورع ہونے کی تاریخ یعنی 4 مارچ بھی بتادی ہے، جس سے صاف لگتا ہے کہ دونوں اطراف شرائط کے بارے میں قبولیت ہو چکی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل قومی سلامتی کے امریکی مشیر جیک سلیوان نے اس امکانی معاہدے کے بارے میں پر امیدی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاہدہ اب قریب ہی ہو سکتا ہے۔

تقریباً پانچ ماہ پر پھیلی اس جنگ میں اب تک روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ کے دو برسوں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں تین گنا فلسطینی قتل کیے جا چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment