کاہان میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے حملے میں 3 سرمچار شہید

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کاہان میں پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے حملے میں 3 سرمچاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ نے ایک آزادی پسند مسلح تنظیم کے سرمچاروں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 سرمچار شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ حملے میں شہید ہونے والے سرمچاروں میں بی ایل اے کے شہید فدائی درویش بلوچ کا بھائی بھی شامل ہے تاہم باقی دو سرمچاروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ آج دوپہر ایک بجے کاہان میں اس وقت پیش آیا جب سرمچار علاقے میں گشت پر تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ڈیتھ سکواڈ کی بڑی تعداد میں موجود کارندوں نے یک دم حملہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیتھ سکواڈ نے حملے میں بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شہید ہونے والے سرمچاروں کا تعلق کس تنظیم سے تھا ۔

Share This Article
Leave a Comment