ایران کا پاکستانی زیر قبضہ بلوچستان میں جیش العدل کے رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ

0
156

ایران نے پاکستانی زیر قبضہ بلوچستان میں جیش العدل کے رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستان کی حدود میں گھس کر ایران کو مطلوب جیش العدل کے رہنماءکو مار دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی فوج نے پاکستان کی سرحد میں گھس کر جیش العدل کے رہنما اسماعیل شاہ بخش اور اس کے کئی دیگر ساتھیوں کو مار دیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستانی حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ حملہ پنجگور کے سرحدی علاقے میں ہوا ہے جس کا بارڈرایرانی مقبوضہ بلوچستان سے لگتاہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے بارڈرکے قریب ایرانی سکیورٹی فورسز نےکارروائی کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل شاہ بخش جنوب مشرقی ایران میں حالیہ دہشت گرد حملوں کا مرکزی مجرم تھا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل ایران اور پاکستان نے جیش العدل اور بی ایل ایف کے ٹھکانوں کارروائی کے نام سے دونوں اطراف میں آباد بلوچ بستیوں کو نشانہ بنایا جس سے 12 معصوم خواتین وبچے ہلاک ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here