اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کا جنگجو سمیت 3 افراد ہلاک

0
123

لبنان کے حزب اللہ گروپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اس کا ایک رکن اور طبی عملے کے دو کارکن ہلاک ہو گئے۔

حزب اللہ نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ اس کے ایک رکن محمد حسن تراف کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔اس کا تعلق جنوبی لبنان کے بلیدہ قصبے سے تھا۔ بیان میں مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے دو پیرامیڈیکس محمد اسماعیل اور حسین خلیل کا تعلق بلیدہ اور برعشیت قصبوں سے تھا۔

ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ تینوں اسرائیلی بمباری میں مارے گئے جس میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ ایک شہری دفاع کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جمعرات کی شام کہا تھا کہ اس نے سرحد کے قریب بلیدہ قصبے میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کو “ایک فوجی عمارت میں داخل ہوتے دیکھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ “مانیٹرنگ کے بعد لڑاکا طیاروں کو الرٹ کیا گیا اور عمارت پر حملہ کیا”۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جمعرات کو دیر گئے مغربی کنارے کے شہر جنین پر ڈرون حملہ کیا جس میں اسلامی جہاد گروپ کا مشتبہ جنگجو مارا گیا۔

ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسر حنون ایک شوٹنگ حملے کے لئے جارہے تھے۔ بیان میں مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ فوج کا کہنا ہےکہ حنون ماضی میں اسلامی جہاد کے اس نوعیت کے حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here