یونان میں ہم جنس پسند جوڑوں کو شادی کی اجازت دیدی گئی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

یونان میں ہم جنس پسند جوڑوں کو شادی کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

ہم جنس گروپوں نے یونانی پارلیمان کی طرف سے منظور کے گئے قانون کو ایک تاریخی لمحہ اور خوشی کا دن قرار دیا۔

یونان شادی کی مساوات کے لیے قانون سازی کرنے والا یورپی یونین کا 16 واں ملک بن گیا ہے۔

یونانی پارلیمنٹ نے ہم جنسوں کو شادی کی اجازت دینے سے متعلق بل کی منطوری دے دی۔ اس اقدام نے یونان کو ہم جنس پسند کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا آرتھوڈوکس مسیحی ملک بنا دیا ہے۔

اس بل کو جمعرات کے روز تین سو نشستوں والی پارلیمنٹ میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 176 قانون سازوں کے ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا گیا۔ ہم جنس پسند والدین کے گروپ رینبو فیملیز کی سربراہ سٹیلا بیلیا نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ خوشی کا دن ہے۔‘‘

یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس نے اس نتیجے کو ملکی انسانی حقوق کے لیے ایک سنگ میل‘ قرار دیا اور کہا کہ یونان شادی کی مساوات کے لیے قانون سازی کرنے والا یورپی یونین کا 16 واں ملک بن گیا ہے۔

یہ بل ہم جنس جوڑوں کو بچے گود لینے کے حقوق بھی دیتا ہے۔ اس بل پر ووٹنگ سے قبل وزیر اعظم میتسوتاکس نے کہا، ہم جنس پسند جوڑوں کے دونوں والدین کے پاس ابھی تک اپنے بچوں کو وہ چیزیں فراہم کرنے کے لیے یکساں قانونی مواقع نہیں ہیں، جن کی انہیں ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، انہیں (بچوں کو) اسکول سے اٹھانے کے قابل ہونا، سفر کرنے کے قابل ہونا، ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے، یا انہیں ہسپتال لے جانے کے قابل ہونا۔ یہ وہ معاملات ہیں، جو ہم ٹھیک کر رہے ہیں۔‘‘

تاہم یہ قانون مرد جوڑوں کے لیے سروگیسی کے ذریعے ولدیت کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ ایک ایسا آپشن ہے،جو ان خواتین کے لیے دستیاب ہے جو صحت کی وجوہات کی بنا پر بچے پیدا نہیں کر سکتیں۔

Share This Article
Leave a Comment