بلوچستان: قلعہ سیف اللہ سے 6 افراد کی لاشیں برآمد،خضدار سے 2 افراد لاپتہ

0
193

بلوچستان کے علاقے میں قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 افرا دکی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشیں قلعہ سیف اللہ شہر کے قریبی پہاڑی سلسلے سے برآمد کی گئی ہیں جنہیں شناخت کے لیے سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر2 لاشوں کی شاخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے جانے والوں میں مقامی کرومائیٹ مائنز اونر عاصم راحت زئی اور ان کے ملازم شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ شناخت کے ساتھ ساتھ لیویز نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔

دوسری جانب خضدار سے پاکستانی فوج نے 2 افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سرور ولد محمد جمعہ رودینی سکنہ اورناچ سورگر اور شیر جان ولد عظیم سکنہ اورناچ کھن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد گذشتہ روز خضدار سے فوج نے حراست میں لیا ہے جسکے بعد سے لاپتہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here