یوکرین کے مسلح افواج کے کمانڈر انچیف والیری زلوزنی برطرف

0
171
Photo: The Presidential Office of Ukraine.

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ملک کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف والیری زلوزنی کو برطرف کر دیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ صدر وولودیمیر زیلینسکی اور جنرل زلوزنی کے درمیان اختلافات کے سبب اس طرح کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک کے کمانڈر انچیف والیری زلوزنی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس کے فوری بعد ایک بیان میں صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ انہوں نے یوکرین کی بری افواج کے کمانڈر کرنل جنرل اولیکزینڈر سیرسکی کو فوج کی قیادت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

زیلنسکی کا کہنا تھا، آج سے، ایک نئی انتظامی ٹیم یوکرین کی مسلح افواج کی قیادت سنبھالے گی۔ میں نے کرنل جنرل سرسکی کو یوکرین کی مسلح افواج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

گزشتہ برس کے اواخر سے زلوزنی اور زیلینسکی کے درمیان تنازعات کی بڑھتی ہوئی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر نے گزشتہ ہفتے کے اوائل میں ہی جنرل کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن شروع میں وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے میں ناکام رہے تھے۔

جمعرات کے روز دونوں نے اس نئی تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے اپنے بیانات جاری کیے۔ اس میں جنگ کے دوران دو سرکردہ شخصیات کے درمیان اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے لیے قریبی تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا۔

زیلینسکی نے لکھا کہ انہوں نے زلوزنی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کوئی نیا شخص فوج کی قیادت کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here