بلوچستان کے ساحلی وسی پیک مرکزی ضلع گوادر کے ساحلی علاقے جیونی میں پولنگ اسٹیشنز پر مزید حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابقجیونی میں آج10 حملے ریکارڈ کیے گیے ہیں۔
اب سے کچھ دیر قبل جیوانی کے علاقے پانوان میں بوائز ہائی اسکول کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پانوان بوائز ہائی سکول میں آج انتخابی عمل ہونے جارہے تھے اور اس سلسلے میں اسکول کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
اسی طرح اس سے قبل آج جیوانی کے علاقے کلدان میں بوائز ہائی سکول والے پولنگ اسٹیشن پر کیا گیا ہے، تاہم دھماکے کے نتیجے میں ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیوانی کے مختلف علاقوں میں مزید بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں تاہم جگہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے۔
علاوہ ازیں جیوانی کے علاقے گبد میں ایک اور دھماکے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے، جہاں پولنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حملے کے نتیجے میں تاہم کسی جانے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ جیوانی سمیت گوادر میں پیش آنے والے مختلف دھماکوں کے نتیجے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل چکا ہے جبکہ انتخابی عمل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔
آج کے ریاستی انتخابات کی سرگرمیوں کو بلوچستان بھر میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بلوچستان کے قریب تمام علاقوں میں پولنگ کی سرگرمیاں اس وقت شدید حملوں کی زد میں ہیں۔