خاران: لجے میں دھماکا، 2 لیویز اہلکار ہلاک ، 5 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے خاران کے علاقے لجے میں پولنگ کے عملے پر دھماکہ ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار ہلاک جبکہ 4 سے 5 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حملہ آج صبح خاران کے پہاڑی علاقے لجے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولنگ کے عملے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

عملے میں پولنگ سٹاف جبکہ سکیورٹی میں لیویز اور ایف سی بھی شامل تھی۔

علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے مزید معلومات موصول نہیں ہوا ہے۔ معلومات کے حصول کیلئے کوشش جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment