بلوچستان کے ضلع کیچ کے تمپ علاقے گومازی میں آج پولنگ اسٹیشن اور فورسز پر حملوں کے بعد جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج گومازی میں شہید کپٹن جھانگیر کے گھر پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے شدید نوعیت کاحملہ کیا۔
حملے کے بعد دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ پرایک بڑے نوعیت کاحملہ کیا ہے اور دونوں طرف سے فائرنگ وجھڑپ جاری ہے ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ پولنگ اسٹیشن پر دھماکوںکے بعدپولنگ کا وقت گزرنے کے باوجود اسٹاف غائب ہے ۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ تمپ کے علاقے گومازی میں ہونے والے دھماکوں کے باعث پولنگ کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا۔
کہا جارہا ہے کہ دو گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولنگ اسٹاف نہیں پہنچاہے اورپولنگ اسٹیشن خالی ہے۔
دوسری طرف مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر ایک اور دھماکے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ دھماکوں کے بعد علاقے میں ایک خوف ہراس کا ماحول ہے ۔لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں۔