بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں پولنگ اسٹیشن کے سامنے خواتین نے احتجاجی دھرنا دے دیا۔
مظاہرین "ووٹ دینے والا دہشتگرد، ووٹ لینے والا دہشتگرد” کے نعرے لگاتے رہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے خواتین کو مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناکر منتشر کرنے کی کوشش کی۔
خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد مقامات پر ووٹرز کی تعداد محدود ہے جبکہ کئی مقامات پر پولنگ اسٹیشز پر ووٹنگ کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔
اسی طرح ضلع کے مرکزی شہر تربت کے علاقے شیہانی بازار میں گرلز ہائی اسکول کو گزشتہ شب بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گرلز ہائی اسکول شیہانی بازار کو گزشتہ شب 8 بجے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جہاں انتخابی عمل ہونے جارہے تھے۔
ذرائع کے مطابق اسکول پر ہونے والے بم دھماکے کے باعث آج صبح شیہانی بازار گرلز ہائی اسکول میں شیڈولڈ انتخابی عمل رد کردیا گیا ہے۔
مذکورہ دھماکے کے نتیجہ میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔