بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت اور گردونواحی علاقوں بلیدہ سلو اور گومازی میں پولنگ اسٹشنز پر حملے ہوئے ہیں۔
تربت شہر میں ایک اور زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ۔
کہا جارہا ہے کہ تربت سٹی میں لوگ گھروں سے نکلنے کو تیار نہیں اور اب تک بیشتر پولنگ اسٹیشن پر اسٹاپ بھی نہیں پہنچے ہیں۔
اسی طرح گومازی پولنگ اسٹیشن پر بھیی دھماکاہواہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق تمپ کے علاقہ گومازی میں ہونے والے دھماکہ کے باعث پولنگ کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا۔
پولنگ اسٹیشن پر دو گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولنگ اسٹاف نہیں پہنچا۔
جبکہ تربت شہر میں واقع ماڈل ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
آج صبح 8 بجے تربت شہر میں ماڈل بوائز ہائی سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے آج صبح سے تربت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر تواتر کے ساتھ حملے جاری ہیں۔
دریں اثنا بلیدہ میں بوائز ہائی سکول سلو میں ہونے والے پولنگ اسٹیشن کو آج صبح بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔
آج صبح نامعلوم افراد کی جانب سے بوائز ہائی سکول سلو والے پولنگ اسٹیشن کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے آج صبح سے بلیدہ میں پیش آنے والا یہ دوسرا دھماکہ ہے جبکہ تربت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر تواتر کے ساتھ حملے جاری ہیں۔
جبکہ جیوانی میں 7 دھماکے، خاران میں ایک، تمپ میں ایک جبکہ پورے کیچ میں یہ تیسرا دھماکہ ہے۔مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔