ضلع گوادر : جیونی و پسنی میں پولنگ اسٹیشنز پر حملے ودھماکے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے ساحلی علاقوں جیونی و پسنی میں پولنگ اسٹیشنز پر حملے و دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

پسنی سٹی کے 2 مختلف پولنگ اسٹیشنز پر آئی ای ڈی بم دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ساحلی علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز ودیگر جگہوں پر ہونے والے حملہ ودھماکوں سے پولنگ عملہ سمیت ووٹرز میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا ہے۔

ضلع گوادر کے ساحلی شہر جیونی میں ماڈل اسکول ، بندراسکول، روبار اور گرلز ہائی اسکول پولنگ اسٹیشنز کوحملوں سے نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اب یک صرف جیونی میں 7 دھماکوں کی اطلاعات ہیں جو نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشنز پر کیے۔

پہلے جیونی کے ماڈل سکول کے پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق آج صبح پولنگ شروع ہونے سے پہلے نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اسی طرح آج ریاستی انتخابات کے پولنگ کے دوران جیونی بندر ہائی سکول میں زوردار دھماکا ہوا۔

جیونی میں ایک اور حملے میںکوہ سر بازار میں واقع گرلز ہائی سکول کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بمسے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیوانی گوادر میں مذکورہ سکول کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں ریاستی انتخابات کیلئے پولنگ جاری تھا۔

حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ آج 8 فروری کو بلوچستان میں پاکستانی انتخابات کے سلسلے میں تمام علاقوں میں پولنگ کی سرگرمیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تاہم بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے معلومات کے وصول میں مشکلات درپیش ہیں۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، البتہ یاد رہے کہ گزشتہ کہیں دنوں سے بلوچستان بھر میں پولنگ سٹیشنز کے اوپر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ آج بلوچستان سے وفاقی اسمبلی کی 16 اوربلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں پر فوج کے زیر کنٹرول ووٹنگ کا اہتمام کیا گیاہے۔

Share This Article
Leave a Comment