کوئٹہ میں گھر سے باہربغیرشناختی کارڈ والے افراد کو گرفتارکرنیکا حکم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے د ارلحکومت کوئٹہ میں گھر سے باہربغیر شناختی کارڈ کے گھومنے پھرنے والے کو افراد گرفتارکرنیکا حکم دیدیا گیا ہے ۔

واضع رہے کہ کوئٹہ میں پہلے سے کل رات تک ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے ۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن میں کل رات تک ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے ۔

ا س کا کہنا تھا کہ اسنیپ چیکنگ بڑھا دی گئی ہے ۔ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی اور موٹر سائیکل کو بند کیا جا رہا ہے، شناختی کارڈ کے بغیر باہر پھرنے والے کو گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے آس پاس کے تمام بازار، مارکیٹس وغیرہ کل رات تک بند رہیں گے ۔ تمام لوگوں سے تعاون کی درخواست ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment