بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستان فورسز نے 3 افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کیے جانے والوں کی شناخت مجید ، اجیم مجید اور سلام کمبرانی کے ناموں سے ہوگئی ہے جن میں مجید اوراجیم باپ بیٹے بتاتے جاتے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ان میں سے باپ بیٹے کو آواران کے علاقے جھل چیدگی اور سلام کو پیرندر سے حراست میں لیاگیا۔
دوسری جانب مچھ سے لاپتا ثنا اللہ بنگلزئی بازیاب ہوگئے۔
گزشتہ دنوں مچھ سے کوئٹہ آتے ہوئے ڈیگاری کراس سے ثنا اللہ بنگلزئی کو میر زمان سمالانی اور احمد نواز سمالانی کیساتھ جبری گمشدہ کردیا گیا تھا۔