بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کلگ میں ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔
یہ حملہ گزشتہ شب کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کیلئے ہائی اسکول کوپولنگ سٹیشن کے طور پر استعمال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کل 8 فروری کو ریاستی انتخابات کے تناظر میں بلوچستان بھر میں گزشتہ کئیں دنوں سے پولنگ سٹیشنز، انتخابات کے اُمیدواروں و ان کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ پے در پے جاری ہے۔
کلگ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔