دکی میں مسلح افراد نے 2 کوئلہ کانیں نذر آتش کردیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 کوئلہ کانوں کو آگ لگا دی ہے۔

دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے سردار میر عثمان ترین ایریے میں واقع دو کوئلہ کانوں کو آگ لگادی ۔

آگ لگانے کی وجہ سے دو کوئلہ کانوں پر موجود انجن اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔

نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کانوں کو بند کرنے کے متعلق پرچیاں بھی تقسم کیں ۔

واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے چند دن قبل بھی اکبر ترین ایریے سے دو کوئلہ کان کنوں کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے کوئلہ کانیں بند کردی تھیں۔

Share This Article
Leave a Comment