بلوچستان کے علاقے مچھ میں بی ایل اے کے آپریشن درہ بولان کے بعد پاکستانی فورسز نے مچھ سے دو روز میں مزید 4 افراد جبری طور پرلاپتہ کردیے ۔
واضع رہے کہ مچھ آپریشن میں 78 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد فورسز نے اپنی چھپانے کیلئے اب تک 5 لاپتہ افراد کو فیک انکائونٹر قتل کردیا اور بلوچستان بھر سے لوگوں کی جبری گمشدگیوں میں تیزی لائی ہے ۔
رواں مہینے کی 2 تاریخ کو مچھ بازار سے عبدالوہاب کرد نامی ایک نوجوان کو اسکے میڈیکل اسٹور سے 7 بجے جبری طور پرلاپتا کردیا گیا۔
اسی طرح مچھ سے کوئٹہ جاتے ہوئے ڈیگاری کراس سے میر زمان ولد شاہ زمان سمالانی، احمد نواز ولد خدائے رحیم سمالانی اور ثناءاللہ ولد خدا بخش بنگلزئی کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتا کردیا گیا۔