ڈی آئی خان: تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں ایک افسر سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق تحصیل درابن میں رات تین بجے ایک تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ کارروائی میں دستی بموں کا استعمال کیا جب کہ فائرنگ بھی کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق حملے میں ڈیڑھ درجن اہلکار نشانہ بنے ہیں۔ متعدد زخمیوں کو مقامی سرکاری اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور رات کی تاریکی میں باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ البتہ پولیس یہ معلوم کرنے میں ناکام رہی کہ حملہ آور کس سمت سے آئے تھے اور کس سمت میں فرار ہوئے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ۔

Share This Article
Leave a Comment