مچھ حملہ : متعدد لاپتہ افرادفیک انکائونٹر میں قتل ، بی وائی سی کا پریس کانفرنس کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہونے والے حملے میں اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستانی فوج نے متعدد لاپتہ افرادکوفیک انکائونٹر میں قتل کرکے انکی لاشیں کوئٹہ سول ہسپتال پہنچادی ہیں۔ اب تک 2 کی شناخت ہوچکی ہے ۔اور دیگر کی شناخت کیلئے لواحقین سے حکام زبردستی دستخط لے رہے ہیں کہ وہ اس بات کا اقرار کریں کہ ان کے پیارے لاپتہ نہیں بلکہ جنگ کے دوران انکاؤنٹر میں مارے گئے ہیں۔

عسکری اسٹیبلشمنٹ نے حسب روایت لاپتہ افراد کیس کو مسخ کرنے کیلئے فیک انکائونٹر میں قتل کئے جانے والے مذکورہ دونوں نوجوانوں کی تصاویرمیڈیا کو جاری کردیے جس میں انہیں مسلح دکھا یا گیااور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ لاپتہ نہیں بلکہ بی ایل اے کے سرمچار تھے ۔

فورسز کی جانب سے لاپتہ افرد کے فیک انکائونٹرمیں قتل کیخلاف آج بلوچ یکجہتی کمیٹی سول ہسپتال کوئٹہ کے سامنے ایک اپریس کانفرنس کرے گی۔

واضع رہے کہ مچھ میں 29 اور 31 جنوری کے درمیان بی ایل اے کی جانب سے درہ بولان آپریشن کیا گیا جس میںاس نے 13 سرمچاروں کی شہادت اور78 سیکورٹی فورسزاہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

سنگر نیوز ڈسیک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ذرائع بتارہے ہیں کہ فورسز روز نئی لاشیں کوئٹہ سول اسپتال پہنچا رہی ہیں ۔اور فیک انکاؤنٹر میں قتل ہونے والے لاپتہ افراد کے لواحقین سے زبردستی دستخط لیے جارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں بولان میں فیک انکاؤنٹر میں ماورائے عدالت شہید کیے گئے لاپتہ افراد کے لواحقین سے حکام زبردستی دستخط لے رہے ہیں کہ وہ اس بات کا اقرار کریں کہ ان کے پیارے لاپتہ نہیں بلکہ جنگ کے دوران انکاؤنٹر میں مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے مختلف وقوات میں اغواء کرکے لاپتہ کیا تھا۔

ان کے لواحقین اسلام آباد بھی گئے تھے اور ان کی تصویریں اور ریکارڈ بھی میڈیا میں موجود ہے جبکہ گزشتہ دنوں انہیں فیک انکاؤنٹر میں شہید کرکے پاکستانی فورسز نے انہیں انکاؤنٹر میں مارے جانے کا پروپیگنڈہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ان کی لاشیں کوئٹہ میں رکھی ہیں اور ادھر ان کے لواحقین سے حکومت زبردستی دستخط لے رہی ہے کہ وہ اس بات کا اقرار کریں کہ ان کے پیارے فورسز کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے اج بروز پیر 1 بجے کوئٹہ سول ہسپتال کے سامنے لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کے خلاف لواحقین کے ہمراہ ایک ضروری پریس کانفرنس کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں بی واسی کا کہنا تھا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی صورت لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے پر خاموش نہیں رہیںگے اور ریاستی ناانصافیوں کے خلاف جاری سیاسی تحریک کو مزید منظم کرینگے۔ تمام صحافی حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی موجودگی یقینی بنائے۔

Share This Article
Leave a Comment