قابض پاکستان کی پالیسی کو پہلی بار عوامی سطح پر چیلنج کیا گیا ہے، حبیب الرحمان

0
117

پاکستانی زیر قبضہ جموں کشمیر کے سینئر آزادی پسند رہنما حبیب الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد آزاد جموں کشمیر میں عوامی تحریک انقلاب کے سفر میں ایک نئی روح ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تحریکوں میں اس طرح کے مرحلے آتے ہیں کوئی بھی تحریک لکیر کی طرح سیدھی نہیں ہوتی۔ مختلف حلقوں کی طرف سے تنقید کوئی بری بات نہیں ،تنقید سے تحریکوں میں نکھار آتا ہے۔ پہلی دفعہ پاکستان کی کسی پالیسی کو عوامی سطح پر چیلنج کیا گیا ہے۔جس سے ریاست خوفزدہ ہو گئی ہے۔

حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کو خوفزدہ کرنے کے لئے حکومت کے قائم کردہ قاتل دستوں سمیت مختلف گروہوں کو متحرک کیا گیا ، پرو پیگنڈہ کیا گیا ،الزامات لگائے گئے، کردار کشی کی گئی، جب عوام خوفزدہ نہیں ہوئی تو دم چھلہ انتظامیہ کو کچھ مطالبات ماننے پڑے ،ابھی سفر بہت لمبا اور باقی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کی تاریخ میں جہاں پاکستان نواز یوم یکجہتی مناتے ہیں پہلی بار یوم سیاہ اور پاکستان کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here