بلوچستان میں الیکشن سے قبل انٹر نیٹ بند کرنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں حکومت کی جانب سے الیکشن سے قبل انٹر نیٹ بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقع حساس پولنگ بوتھ والے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر روک دیا جائے گا۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے دعویٰ کیاہے کہ عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ تخریب کار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، ٹویٹر اور دیگر اسی طرح کے چینلز کو مواصلاتی مقاصد کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ خطرے کو کم کرنے کے لئے تربت، مچھ اور چمن سمیت متعدد علاقوں میں انتخابات سے قبل انٹرنیٹ تک رسائی کو محدود کردیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment