لاپتہ افراد لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے کل تربت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں جاری بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے بی ایس اونے کل تربت شہر میں شٹردائوں ہڑتال کی کال دیدی ۔

واضع رہے کہ ضلع کیچ کے دو مقامات سامی اور ڈی بلوچ میں سی پیک شاہراہ پر بلوچ لاپتہ افراد لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے گذشتہ ایک ہفتے سے زائد دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ 

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی بلوچ اور سامی میں جاری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے کل بروز پیر تربت میں مکمل شٹر ڈائون ہرتال کی کال دیتے ہیں۔

بیان می تمام کاروباری شخصیت، انجمن تاجران، سیاسی پارٹیز، اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و عام عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment