بلوچستان کے قلات کے علاقے منگچر میں جمعیت علمائے اسلام کے دفتر کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق نامعلوم افراد دفتر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گزشتہ روز بھی بلوچستان بھر میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر منگچر کے مطابق دھماکہ انتخابی دفتر میں نہیں ہوا بلکہ انتخابی دفتر سے دور ہوا۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی سرحدی علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو میں ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔
دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔