بلوچستان کے علاقے وڈھ اور تمپ اور سامی میں بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے2 افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 9کو افراد ریسکیو کرلیا گیا۔
وڈھ کے علاقے ٹک میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والےشخص کی شناخت عبدالوہاب لانگو کے نام سے ہوگئی۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے گزشتہ رات کی شدید بارشوں کی وجہ سے تگران ندی کے تیز بہاؤ میں آج صبح 9 بجے کے قریب عبدوی بازار کے قریب ندی پار کرنے کی کوشش میں عثمان ولد شیر محمد سکنہ کوہاڑ حال عبدوی تمپ نامی شخص کو پانی بہا کر لے گیا۔
بروقت اطلاع ملتے ہی لیویز نے تگران ندی پہنچ کر مذکورہ شخص کے لاش پانی سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
دریں اثنا تربت کے علاقے سامی میں سیلاب کے بعد پھنسے 9 علاقہ مکینوں جن میں بچے بھی شامل تھےکو ریسکیو کرلیاگیا۔
واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔