گوادر میں لالا رفیق و بالاچ بلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

0
103

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار لالا رفیق اور نوجوان بالاچ بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے خاندان سمیت خواتین و بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔

احتجاجی ریلی پاک چائنا اسکول گوادر کے مقام سے شروع ہوکر ایئر پورٹ روڈ سے ہوتی ہوئی شنکانی در کے قریب کوسٹل ہائی وے پر پہنچ کر احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔

احتجاجی مظاہرین نے مکران کوسٹل ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔

کوسٹل ہائی وے کی بندش سے گوادر سے کراچی اور کوئٹہ آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ لالا رفیق کو دو ماہ قبل لاپتہ کیا گیا تھا۔

مظاہرین لالا رفیق اور نوجوان بالاچ بلوچ کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here