بلوچستان کے تحصیل کاہان کے علاقے چپی کچ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مالو کے نام سے ہوئی ہے ۔
علاوہ ازیں لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے کولواہ شوران میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کردیا۔
واقعہ کے باعث علاقے میں مواصلاتی نظام کو بندش کا سامنا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متعدد مواصلاتی ٹاوروں کو تباہ کرچکے ہیں۔