بلوچستان کے علاقے مچھ حملے کے 3 شہدا کی لاشیں احتجاج کے بعد کے ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
کوئٹہ کے سول اسپتال میں لاشوں کی عدم حوالگی کے خلاف لواحقین گذشتہ رات سے اسپتال کے سامنے احتجاج پر بیٹھے تھے اپنے پیاروں کی لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کررہے تھے۔
کوئٹہ سول اسپتال میں مچھ حملے میں شہید ہونے والوں میں سے تین افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔
کوئٹہ سول اسپتال انتظامیہ نے کاشف شاہوانی، ودود اور سلال اکبر کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں 14 افراد کی لاشیں رکھی گئی ہیں اور حکام لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کررہاتھا جس پر ورثا نے اسپتال کے سامنے احتجاجاً دھرنا دیا ہوتا۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ اسپتال میں لاشیں فرش پر پڑے ہیں اور انکے ہاتھ بندے ہوئے ہیں۔
پروم سے تعلق رکھنے والے سلال اکبر کی ہمشیرہ بمع اپنے فیملی کے اپنے بھائی کے جسد خاکی کے وصولی کیلئے کوئٹہ سول ہسپتال کے سرد خانے کے سامنے دو دنوں سے بیٹھی تھی مگر انتظامیہ لاش ان کے حوالے نہیں کررہی تھی۔
ذتائع بتاتے ہیں کہ لواحقین کو ہراساں کرنے کے لیے فورسز کی بڑی نفری اسپتال کے سامنے تعینات ہے۔
لواحقین رات گئے شدید سردی میں سول اسپتال کے سامنے سخت سردی میں سراپا احتجاج تھے ۔