پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ چار افراد منظرعام پر آگئے۔

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سندھ کے دار الحکومت کراچی سمیت مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت سے مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کے شکار بننے والے چار افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

چاروں افراد کی بازیابی کی تصدیق انکے رشتہ داروں اور قریبی ذرائع نے کردی ہے،اطلاعات کے مطابق 30 جنوری 2021 کو کراچی کے علاقے لیاری گل محمدی لین سے رینجرز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کانشانہ بننے والا سلطان سعید دو سال بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

ہفتہ قبل تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والا قاسم بھی آج بازیاب ہوگئے ہیں، گذشتہ روز بازیاب ہونے والے دو نوجوانوں میں تربت گور گپ کے رہائشی صمد عصا ولد عصا اور ساقم ولد شہداد شام ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment