بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ریاستی جبر اور جبری گمشدگیوں میں تیزی کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ بلوچ عوام اور متاثرہ خاندان بہادری سے اس کی مزاحمت کر رہے ہیں۔یہی وقت ہے کہ اقوام متحدہ،ڈبلیو جی ای آئی ڈی و انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی طاقتیں پاکستان کو ان جرائم کا جوابدہ بنائیں۔