برسلز میں کسانوں کا احتجاجاً یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا گھیراؤ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بیلجیم کے دارلحکومت برسلز میں کسانوں نے احتجاج کے دوران یورپی پارلیمنٹ کا گھیر اؤ کرکے عمارت کے سامنے آگ لگادی جس سے علاقے میں شدید قسم کا دھواں پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس کے موقع پر احتجاج کے دوران کسانوں نے پارلیمنٹ کے اطراف احتجاجاً اپنے ٹریکٹر بھی کھڑے کردیے جب کہ کانفرنس میں یورپی یونین کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

اس دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر انڈے پھینکے جبکہ کہ پولیس نے جوابی کارروائی میں واٹر کینن کا استعمال کیا۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ان پر مسلط کردہ قوانین نے زراعت کے پیشے سے وابستہ کسانوں کی زندگی اجیرن کردی جس کے باعث زراعت ان کے لیے منافع بخش نہیں رہی۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان پر مسلط کردہ قوانین فوری واپس لیے جائیں۔

Share This Article
Leave a Comment