بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں شدت آئی ہے ۔
آج اور گذشتہ شب ضلع آواران میں فورسز پر تین حملون کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
علاقائی ذرائع نے سنگر نیوز ڈیسک کو بتایا کہ آج بروزجمعرات کو علی الصبح آواران کے علاقے پیراندر کنیرا میں نامعلوم مسلح افراد نے آرمی کیمپ پر حملہ کیا ہے ۔
اسی طرح گذشتہ شب مشکے میں تنک اور بنڈیجی کے مقامات پر فورسز چوکیوں پررات گئے نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
تاہم ابھی تک ان حملوں کے حوالےسے عسکری وسرکاری حکام کاموقف سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب کسی تنظیم نے بھی اب تک ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔