کشمیر ی عوام کی5 فروری کے ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں،ڈاکٹر نسیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاہے کہ پاکستان ایک غیر فطری ملک ہے جو مختلف قوموں کے قبضے سے بنا ہے۔ آج یہ تمام قومیں اپنی آزادی دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد اور مزاحمت کر رہی ہیں۔ 5 فروری کو پاکستان کشمیری عوام کو دھوکہ دینے کے لیے کشمیری یکجہتی مناتا ہے۔ یہ سن کر اچھا لگا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے لوگ 5 فروری کو اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

بی این ایم کے چیئر مین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے یہ پوسٹ آزادی پسند جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما حبیب الرحمان کے اس پوسٹ کے جواب میں لکھا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ پاکستان نے اکتوبر 1947 میںریاست جموں کشمیر کے معصوم لوگوں کو قتل کر کے ریاست کے ایک حصے پہ قبضے کے بعد سرینگر میں ایک لاکھ کے قریب لوگوں کو مذہبی بنیاد پرقتل کروا نے کے بعد یکجہتی دراصل قاتل کا قبضے اور ریاست کی بے توقیری کا جشن ہے۔

واضح رہے 5 فروری کو جہاں پاکستان نواز کشمیری یوم یکجہتی مناتے ہیں تو تاریخ میں پہلی بار آزادی پسند کشمیریوں نے پاکستان کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا فیصلہ کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment