ضلع کیچ : لاپتہ افراد لواحقین کا دھرنا سبوتاژ کرنے پر مظاہرین فورسزکے سامنے ڈٹ گئے

0
150

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ اور تجابان کے بعد پاکستانی فورسز نے سامی سے پیر کی رات ایک 60 سالہ شخص کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا۔

واحد بخش ولد پیر محمد کی جبری گمشدگی کے بعدلواحقین نے احتجاجاً ایم ایٹ سی پیک شاہراہ کو بند کردیا۔

فورسز کی بڑی تعداد نےدھرنا ختم کرنے اورروڈکھولنے کیلئے ڈرایانہتے مظاہرین پر گنیں تھا ن لیں ایک اور نوجوان کو لاپتہ کرنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین فورسز کے آگے ڈٹ گئے جس سے فورسز اہلکارپسپا ہوکر واپس چلے گئے۔

مظاہرین پرامن طور پر شاہراہ پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور انکا مطالبہ ہے کہ واحد بخش کو فوری بازیاب کیا جائے۔

لاپتہ کئے گئے ساٹھ سالہ شخص کے لواحقین کا کہنا ہے کہ واحد بخش کو تین دن قبل فورسز نے اس وقت اٹھا کر جبری طور پر لاپتہ کیا جب وہ اپنے اونٹوں کو چارہ دینے کیلئے گئے تھے ۔جب وہ اپنے اونٹوں کو چارہ دیکر روڈ کے قریب پہنچے اور فورسز نے انہیں پکڑ کر تشددکا نشانہ بنایا اوراس کے ہاتھ پائوں باندھ کر گاڑی میں پھینک کر چلے گئے اور اب بول رہے ہیں کہ ہمارے پاس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورسز نے ہماری زندگیاں اجیرن بنادی ہیں ۔ہمارا ذرائع معاش لکڑیا اور گھاس پوس اکٹھناکرنا ہے لیکن وہ ہمیں پہاڑوں میں جانے نہیں دیتاہم نہیں جانتے کہ ہم کیا کریں او پر آسمان اور نیچے زمین ہے ہم کہاں جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here