بلوچستان کے علاقے مچھ کے تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںکہا ہے کہ مچھ شہر و گردونواح کے شاہراہ بدستور سرمچاروں کے زیر کنٹرول ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کی آپریشن درہ بولان کے تحت بلوچ سرمچار گذشتہ بیس گھنٹوں سے مکمل طور پر مچھ شہر اور گردونواح کے شاہراہوں کا کنٹرول مضبوطی سے سنبھالے ہوئے ہیں اور شہر بھر میں مختلف جگہوں پر مورچے قائم کرکے مستعد ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس دوران وقفے وقفے سے دشمن فوج شہری آبادیوں پر اندھا دھند مارٹر گولے برسا رہا ہے، جو رہائشی علاقوں میں جاکر گر رہے ہیں۔ یہ شبہ موجود ہے کہ ان مارٹر حملوں میں شہریوں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہورہا ہے۔ تاہم تمام سرمچار محفوظ و مضبوط پوزیشنوں پر مستعد ہیں اور دشمن کا مقابلہ دلیری سے کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات بہت جلد میڈیا میں جاری کی جائینگی۔