بلوچستان کے علاقے مچھ میں گذشتہ شب بلوچ سرمچاروں کے حملے کے باعث کوئٹہ شہر سے پاکستان کے دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔
بی ایل اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مچھ میں ریلوے و پولیس اسٹیشنز سمیت متعدداہم سرکاری عمارتیں اس کے کنٹرول میں ہیں۔
کوئٹہ میں محکمہ ریلویز کے مطابق کہ کوئٹہ سے براستہ لاہور اور راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کے علاوہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینیں مچھ سمیت درہ بولان کے دیگر علاقوں سے گزرتی ہیں۔
سکیورٹی خدشات کے باعث ٹرینوں کی منسوخی سے ان شہروں کی جانب سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔