ڈاکٹر اللہ نذر کا بلوچ قوم سے ایک بار پھر الیکشن میں حصہ نہ لینے کی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آزادی پسند بلوچ رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بلوچی میں لکھے گئے اپنے دو سلسلہ وار پوسٹ میں بلوچ قوم سے پاکستانی عام الیکشن میں حصہ نہ لینے کی اپیل کی ہے ۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ میں بلوچ قوم سے دست بستہ گذارش کرتا ہوں ہوں کہ وہ آنے والے عام انتخابات میں حصہ نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر عام بلوچ کو یہ جانکاری دی جائے کہ انہی اسمبلیاں ہمارے لوگوں کے قتل عام ، جبری گمشدگیوں اور جلاوطنی سمیت گائوں وقصبوں کوبلڈوز کرنے میں ملوث ہیں۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا کہنا تھا کہ ان اسمبلیوں کے ارکان خود اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ، وہ بے اختیارہیں۔

https://twitter.com/IamDANBaloch/status/1751238016180384203

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے خود دیکھا ہے کہ ان کی وجہ سے سی پیک کے نام سے گوادر کو بیچا گیا ہے جو آج 75 فیصد چین اور 25 فیصد اسلام آبادکھارہاہے۔

بلوچ رہنما کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمان پرست ان ناکامیوں کا کود اعتراف کرتے ہیں ۔اب بلوچ قوم خود فیصلہ کرے کہ یہ کیاکرسکتے ہیں۔؟

Share This Article
Leave a Comment