اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے لیے چینی سفیر ڈو وی دارالحکومت تل ابیب میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
اسرائیل میڈیا کے مطابق 58 سالہ ڈو اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ڈو وی کو فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ یوکرین میں چین کے سفارت کار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
چینی سفیر شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی فیملی ان کے ساتھ اسرائیل میں مقیم نہیں تھی۔ وہ دارالحکومت تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہرزلیا میں مقیم تھے۔
یہ خبر مزید اپڈیٹ کی جا رہی ہے